اچھی غذا دماغی صحت کیلئے انتہائی مفید

 جسمانی صحت سے غذا کا تعلق تو سب ہی سمجھتے ہیں

 لیکن یہ حقیقت ہے کہ غذا ذہنی صلاحیتوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے 

غذا پر تحقیق کرنے والے ماہرین کے مطابق غذائی اشیاء ذہنی قوتوں کو فعال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے









 غذا نہ صرف جسمانی ضرورت ہے بلکہ یہ ذہن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے

 ایک تحقیق کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنے والے بچے سکول کے آخری گھنٹوں میں سست اور تعلیم سے عدم دلچسپی کا شکار ہو جاتے ہیں 


غذا سے ہمیں ایسے اجزاء اور وٹامنز وغیرہ ملتے ہیں جو ہمیں جسمانی توانائی کے ساتھ دماغی قوت بھی فراہم کرتے ہیں یا اس کا ذریعہ بنتے ہیں ماہرین کے مطابق دماغی فعلیت کے لیے پروٹین لیکن اس کی اثر انگیزی کے لئے وٹامن بی بھی ضروری ہے کیونکہ وٹامن بی کی کمی اعصابی کمزوری کے علاوہ مختلف امراض کا سبب بنتی ہے اور وٹامن بی(1) کی کمی  تھکن پیدا کرتی ہے اسی طرح وٹامن سی بھی مختلف انداز سے فعالیت میں اضافہ کرتا ہے دماغ کے لیے تمام تر ضروری اجزاء غذا  سے حاصل ہوتے ہیں لہٰذا غذائی توازن دماغی صحت کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے متوازن غذا کا انتخاب فرد کی جسمانی ساخت روزمرہ کی مصروفیات اور دیگر مشاغل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے خیال رہے کے آپ مختلف غذائی اجزاء  مصنوعی طریقوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کا بہترین ذریعہ غذا ہی ہے غذا کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی جسمانی صحت کے لئے بھی مفید ہے اور  دماغ کے لئے بھی. 


Post a Comment

Previous Post Next Post