انگلینڈ کراچی ٹیسٹ میں بھی کامیاب ، کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی 10:54⌚ 2022 December 22


انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ 70 سال میں پہلی بار پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔ انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا سے بھی ہارا تھا انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈیکیٹ 82 اور بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔ زیک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو اسپنر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور پہلی اننگز کے 50 رنز کے خسارے کے بعد انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 26 اور شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 5، جیک لیچ نے 3 جبکہ مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 78 اور آغا سلمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ اظہر علی نے 45 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی ریحان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 150 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد 111 رنز بنائے تھے جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان کے احمد ابرار اور نعمان علی نے 4، 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے 1 10:54⌚ 2022 December 22                                      وکٹ حاصل کی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post