فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا FIFA WORLD CUP 2022


فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا مدمقابل ہوئے۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔


تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 3 منٹ میں دو گول کرکے میچ 2،2 گول سے برابر کردیا۔ اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔2022

 December 18 Sunday 21:50⌚

Post a Comment

Previous Post Next Post