اسلام آباد وفاقی وزرا ءنے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ کسی قسم کا احتجاج نہیں ہوگا اس کے باوجود انہیں سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی والے نہ مانے اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی۔نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے Nov ہوئے کہی۔
Nov 28, 2024 | 04:07 PM
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد گزشتہ کئی دنوں سے محصور تھا، شرپسند گروہ اسلام آباد میں امن خراب کرنا چاہتا تھا، غیر ملکی مہمان پچھلے 2 روز سے ریڈ زون میں موجود تھے، شرپسندوں کے پاس جدید ترین ہتھیار تھے، آنسو گیس کے شیلز، پتھر اور غلیلیں ان کے پاس موجود تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں ہوگا، شرپسندوں نے ریڈ زون کی خلاف ورزی کی اور تباہی مچانے کی کوشش کی۔